ایف بی آر نے چینی کی قیمت میں 4روپے کا اضافہ کردیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ایس آر او کے مطابق اب مقامی طور پر تیار ہونے والی چینی کی ایکس فیکٹری قیمت ساٹھ روپے فی کلو ہوگی، ایف بی آر کے مطابق چینی کی نئی قیمت پر ٹیکس وصول کیا جائے گا، قیمت میں اضافے سے ٹیکس سے حاصل شدہ رقم میں بھی اضافہ ہوگا۔

ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت باہتر سے اٹھتر روپے تک دستیاب ہے۔

دوسری جانب ایف بی آر نے درآمدی چینی کی قیمت سات سو پچیس ڈالر فی ٹن مقرر کی ہے، اس وقت حکومت چینی پر آٹھ فیصد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ جولائی میں چینی کی قیمت میں 8 روپے کے اضافے سے 73 روپے تک جاپہنچی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

سونے کی فی تولہ قیمت 85 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی

سونے کی فی تولہ قیمت 85 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی

کراچی: پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی وا قع ہوئی اور کاروباری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے