آصف زرداری, پر مبینہ ,اثاثے چھپانے, کا الزام, عائد

آصف زرداری پر مبینہ اثاثے چھپانے کا الزام عائد

اسلام آباد: پانچ رکنی کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی درخواست کا جائزہ لے کر اس پر ابتدائی سماعت کی منظوری دی ہے

الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی سماعت میں صرف درخواست گزار کو نوٹس جاری کر کے اس کا مؤقف سنا جائے گا اور ابتدائی سماعت آئندہ ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔
خرم شیر زمان کی جانب سے 20 دسمبر کو دائر درخواست میں آصف زرداری پر مبینہ اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور مؤقف اختیار کیا ہےکہ آصف علی زرداری نیویارک میں قائم اپارٹمنٹ کے مالک ہیں، انہوں نے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے جانے والے اثاثوں میں اس اپارٹمنٹ کا ذکر نہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ آئین کے مطابق آصف زرداری صادق اور امین نہیں رہے لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے