لاہور: شیخ رشید نے کہا کہخواجہ سعد رفیق نے ریلوے لوکوموٹیوز کی قیمت کے بارے میں جھوٹ بولا
جب ڈالر 104 روپے کا تھا تب 47 کروڑ کا لوکوموٹیو خریدا گیا، خواجہ سعد کا خریدا گیا ہر انجن اب 67 کروڑ کا ہو چکا ہے، یہ تمام انجن ناکارہ ہوکر مغلپورہ ورکشاپ میں کھڑے ہیں، سعد رفیق نے ریلوے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
سپریم کورٹ نے رائل پام پر ٹیک اوور کا حکم دے دیا ہے، عدالت کا رائل پام سے متعلق فیصلہ ریلوے اور پاکستان کیلئے بہت اہم ہے۔
سپریم کورٹ نے ریلوے اراضی پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانے پر پابندی لگادی ہے۔ عدالت نے رائل پام کلب کی انتظامیہ کو بھی تحلیل کرتے ہوئے آڈٹ کمپنی کو نئی انتظامیہ مقرر کردیا اور واضح کیا کہ پرانی انتظامیہ رائل پام میں داخل نہیں ہوسکتی۔ عدالت نے آڈٹ کمپنی کو کلب کا تمام ریکارڈ فوری قبضے میں لینے کا حکم دیا۔