کراچی: رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں سے ایم کیو ایم لندن کے دو ملزمان سمیت 13 ملزمان گرفتار کیے
ترجمان کے مطابق عید گاہ، میٹھادر سے 2 ملزمان ندیم اور فرحان کو گرفتار کیا گیاملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے ملزمان غیر قانونی اسلحہ ذخیرہ کرتے تھے اور بھتہ خوری، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔
لیاری گینگ وار کے بھی 4 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ بھتہ خوری میں ملوث آصف پکوڑا بھی گرفتار۔ سعود آباد، ناظم آباد اور گبول کے علاقے سے 6 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
گرفتار ملزمان سے اسلحہ، گولیاں اور مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔