شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 11ویں برسی کل منائی جائے گی

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 11ویں برسی کل منائی جائے گی

 گڑھی خدا بخش : مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی گیارہویں برسی کل منائی جائے گی۔

ملک بھر سے جیالے اپنی قائد کے مزار پر حاضری دینے کے لئے گڑھی خدا بخش پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

بے نظیر بھٹو کی11 ویں بر سی کے موقع پر مزار کے اطراف کی صفائی کی جارہی ہے۔ سیکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کردئے گئے ہیں۔

پولیس اور رینجرز کی جانب سے مانیٹرنگ سیل قائم کئے گئے ہیں۔ سیکیورٹی کے لئے 7 ھزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جن میں پولیس کمانڈوز اور رینجرز کے جوان بھی شامل ہیں۔

برسی میں شرکت کے لئے پیپلز پارٹی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کارکنان بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دے کر قرآن خوانی بھی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے