شہریار آفریدی کا علی رضا عابدی کے گھروالوں سے اظہارِتعزیت

کراچی:  وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی علی رضا عابدی کے گھرگئے اور خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ، ڈی جی رینجرز، چیف سیکریٹری، آئی جی، ہوم سیکریٹری بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ علی رضا بھائی ایک بہت پیارے دوست اور بہادر انسان تھے ، یہ ایک بہت بڑا نقصان ہے

شہریار آفریدی نے کہا کہ کراچی امن کا گہوارہ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ہم ایک ٹیم بن کر دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔

وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ عوام کا اعتماد پی ٹی آئی حکومت پر ہے، رینجرز، پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں نے کراچی میں امن بحال کیا۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کا وقت آ گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے