سینچورین: پاکستانی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی

سینچورین: پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 181 رنز بناکر آؤٹ

جنوبی افریقا کی باؤنسی پچ پر پاکستان بیٹنگ لائن فاسٹ بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 181 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

قومی ٹیم کے بلے باز پروٹیز فاسٹ بولر کے سامنے گھبرائے ہوئے دکھائی دیے اور کوئی بیٹسمین پراعتماد انداز سے زیادہ دیر کریز پر کھڑا نہ رہ سکا۔

بابر اعظم اور حسن علی نے جنوبی افریقی بولرز کے سامنے مزاحمت کی اور 67 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 178 کے مجموعی اسکو پر بابر اعظم 71 رنز بناکر ربادا کا شکار بنے۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں بابراعظم 71، اظہر علی 36 اور حسن علی 21 رنزبناکر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیان اولیور نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6، کگیسو رابادا نے 3 اور ڈیل اسٹین نے ایک وکٹ حاصل کی

یہ بھی پڑھیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

بلغراد: کرونا سے متاثر ہونے کے 9 دن بعد جووکوچ اور جیلینا دونوں صحتیاب ہوگئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے