پشاور: پشاورکے علاقے بابا تہکال میں 24 سالہ عبداللہ نے گھرمیں فائرنگ کرکے والد، چچا اور3 بہنوں کو قتل کردیا جس کے بعد قاتل نے خود بھی خودکشی کرلی
ایس پی کینٹ وسیم ریاض کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ لگتا ہے، فائرنگ کرنے والے 24 سالہ عبداللہ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔