بیجنگ: چین میں بیجنگ یونیورسٹی کی تجربہ گاہ میں طلبا ایک سائنسی پروجیکٹ میں مصروف تھے کہ زوردار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 طلبا ہلاک ہوگئے
دھماکے کے بعد تجربہ گاہ میں آگ بھڑک اُٹھی اور یونیورسٹی میں دھوئیں کے بادل چھا گئے، فائر بریگیڈ کےعملے نے 30 فائر فائٹنگ گاڑیوں کی مدد سے ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پایا۔
مقامی انتظامیہ نے تجربہ گاہ میں دھماکے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جب کہ یونیورسٹی کی سطح پر بھی واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی گئی ہے۔
بیجنگ جیااوتنگ یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے ماحولیاتی انجینئرنگ لیبارٹری میں طلبا آلودہ پانی اور فضلے کو قابل استعمال بنانے کے لیے سائنسی تحقیق میں مشغول تھے۔