احتساب, کے پیچھے, انتقام کی, بو آتی ہے

احتساب کے پیچھے انتقام کی بو آتی ہے

لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ احتساب کے پیچھے انتقام کی بو آتی ہے، عمران خان اپنے دائیں بائیں دیکھیں کرپشن کرنے والے نظر آئیں گے، عمران خان اور ان کی حکومت کو سیاسی انتقام بہت مہنگا پڑے گا

پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام عمران خان کی حکومت کے اقدامات کو دیکھ رہے ہیں، انتقامی کارروائیاں آپ کے گلے کا پھندا بنیں گی، ایسا نیا پاکستان پاکستانی عوام نے مسترد کردیا ہے، جعلی احتساب کا دور زیادہ دیر تک چلنے والا نہیں اور ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان صاحب آپ مسٹر کلین نہیں ہیں، بنی گالا کی تجاوزات پر قوم سے معافی مانگیں اور اگر ہمت ہے تو قوم کو حقائق بھی بتائیں، خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر پر سیر سپاٹوں کی تفصیل بھی بتائیں۔
حمزہ شہباز نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا آپ کہتے ہیں کان کھول کر سن لیں 50 افراد کو گرفتار کروں گا، ہم نے مشرف کے دس سال بھی بھگتے ہیں، ہمیں کھوکھلے نعروں سے نہ ڈراؤ۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

لاہور: ہائیکورٹ میں پٹرول بحران اور قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے