ایم کیو ایم پاکستان, کے سابق, رہنما سید علی رضا عابدی, جاں بحق

ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما سید علی رضا عابدی جاں بحق

کراچی: ڈیفنس خیابان اتحاد میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے گھر کے قریب گاڑی میں موجود سید علی رضا عابدی پر حملہ کیا

ایس ایس پی ساوتھ پیر محمد شاہ علی نے بتایا کہ رضا عابدی کو زخمی حالت میں پی این ایس شفا منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے راجا عمر خطاب نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر دو مسلح حملہ آور آئے اور 10 سیکنڈ میں کارروائی کرکے فرار ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ ’حملہ آور تربیت یافتہ تھے اور دونوں نے کیپ پہنی ہوئی تھی، جبکہ حملہ آور علی رضا عابدی کی گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے پہنچے تھے‘۔
ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق علی رضا عابدی کو 2 گولیاں سینے، ایک کندھے اور ایک گردن میں لگی اور دہشت گردوں نے گولیاں انتہائی قریب سے ماری۔
رپورٹ کے مطابق سابق ایم این اے علی رضا عابدی کو جسم کے اوپری حصے میں تمام 4 گولیاں لگیں۔
علی رضا عابدی نے 5 بج کر 57 منٹ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پریس کانفرنس سے متعلق ٹوئٹ کیا تھا کہ ’تحریک انصاف کی جانب سے ردعمل پر مبنی پریس کانفرنس میں تمام باتیں محض دوہرائی گئیں جو وہ گزشتہ 5 برس سے کنٹینرز پر کھڑے ہوکر کر رہی ہے‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’مسلم لیگ (ن) کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں پی ٹی آئی کی جانب سے کچھ ٹھوس چیزیں پیش نہیں کی گئیں سوائے اس کے کہ پی ٹی آئی باقاعدہ نیب عدالت کی جگہ باتیں کر رہی ہے‘۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کی قاتلانہ حملے میں ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔
سندھ انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) ڈاکٹر سید کلیم امام نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران سے رپورٹ طلب کرلی۔
سید علی رضا عابدی نے 2 ستمبر کو ذاتی وجوہات کی وجہ سے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
انہوں نے 17 اگست کو عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر ٹوئٹ کیا تھا کہ ’پی ٹی آئی کو 176 ووٹ مبارک ہو، 7 ووٹوں پر ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کریں’۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘172 ووٹ درکار تھے اب یہ احسان نہیں بھولنا’۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے