ماڈل ’’نشا ملک‘‘ نے خودکشی کرلی

اداکارہ نشا ملک نے لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں واقع اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائی گئی جس کے بعد اہل خانہ نے قریبی تھانے اطلاع دی۔

پولیس حکام نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لی اور پوسٹ مارٹم کے لیے میو اسپتال منتقل کردی۔ پولیس حکام نے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ ’’اداکارہ نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی‘

پولیس نے مزید تفتیش کے لیے اہل خانہ کے بیان قلمبند کرلیے ہیں جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ’’اداکارہ نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خودکشی کی تاہم وجہ موت پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے لائی جائے گی۔

نشا ملک نے 8 ماہ قبل شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا اور اپنی صلاحیتوں کے باعث بہت تیزی سے شہرت حاصل کررہی تھیں جبکہ 2013 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم بیسٹ آف لک میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

قصور سے اغواء تین بچوں کی لاشیں مل گئیں

قصور سے اغواء تین بچوں کی لاشیں مل گئیں

قصور کے علاقے چونیاں میں ڈھائی ماہ کے دوران اغواء ہونے والے تین بچوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے