ڈاکٹر یاسمین راشد, کو, توہین عدالت کا, نوٹس جاری

ڈاکٹر یاسمین راشد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

لاہور: سپریم کورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا نیا بورڈ تحلیل کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور صوبائی چیف سیکرٹری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا

سپریم کورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے لیے نئے بورڈ کے ممبران کی تقرری کے لیے نام پیش کرنے کا حکم دیا تھا تاہم صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ کی منظوری کے بغیر ہی نئے بورڈ کے ممبران کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔
آج سماعت کے دوران عدالت نے ہیلتھ کیئر کمیشن کا نیا بورڈ تحلیل کردیا اور قرار دیا کہ بورڈ ممبران کی تقرری سپریم کورٹ سے منظوری کے بغیر کی گئی، عدالت نے مجوزہ نام سپریم کورٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہیلتھ اور ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے 2 روز میں جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

لاہور: ہائیکورٹ میں پٹرول بحران اور قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے