نااہل نواز شریف آج25 دسمبر کواپنی سالگرہ سلاخوں کے پیچھے منارہے ہیں

نااہل نواز شریف آج25 دسمبر کو اپنی سالگرہ سلاخوں کے پیچھے منارہے ہیں

لاہور: سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف کی زندگی کی پہلی سالگرہ حوالات میں گزر رہی ہے۔

بار بار نااہل اور بار بار سزا پانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا برا دور ہے کہ ختم ہونے کا نام نہیں لیتا۔

نوازشریف 25 دسمبر کواپنی سالگرہ منانے کے بجائے سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ پارٹی کارکنان نے جیل کے باہرقائد کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق نوازشریف نیب کے ایک ریفرنس میں بری ہوئے اور دوسرے میں دھرلئے گئے ہیں۔ نوازشریف نے فیصلہ سننے کے بعد کہا اڈیالہ جیل نہیں جائیں گے۔ عدالت نےان کی استدعا منظورکرلی اورکوٹ لکھپت جیل منتقل کرادیا۔ گزشتہ روز احتساب عدالت نے انہیں سات سال قید اور پانچ ارب سے زائد جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

لاہور: ہائیکورٹ میں پٹرول بحران اور قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے