خاشقجی, کے قتل کی تحقیقات کے, لیے, اقوامِ متحدہ, سے ,رجوع

خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کے لیے اقوامِ متحدہ سے رجوع

نیویارک: ترک وزیر خارجہ نے یہ بات تیونس کے دورے کے موقع پر اپنے تیونسی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی

مولود جاویش اوغلو نے سعودی عرب سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ صحافی کے قتل کے حوالے سے کی گئی اپنی تحقیقات سے بین الاقوامی برادری کو بھی آگاہ کرے۔
اقوامِ متحدہ کی جانب سے قتل کی تفتیش کی صرف ایک ہی مثال موجود ہے اور وہ 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی میں ایک قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے والی سابق پاکستانی وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کی تھی جس میں عالمی ادارے نے تحقیقات کی تھیں۔
پاکستان نے اُس وقت اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے بے نظیر قتل کی تفتیش کے لیے باضابطہ طور پر درخواست کی تھی۔
دوسری جانب نومبر میں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز کی بھی ترک وزیر خارجہ مولود جاویش اوغلو سے جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں بات چیت کے لیے ملاقات ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے