یومِ پیدائش, قائدِ اعظم محمد علی جناح

یومِ پیدائش قائدِ اعظم محمد علی جناح

کراچی: محترمہ مس فاطمہ جناح نے کراچی سے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ یوں تو قائدِ اعظم محمد علی جناح اب ہمارے درمیان موجود نہیں، مگر ان کی عظیم شخصیت اب بھی ہمارے لیے متاثرکن ہے

قائدِ اعظم کے یومِ پیدائش کے موقع پر جاری کردہ اس پیغام میں انہوں نے مشرقی پاکستان میں آنے والے سمندری طوفان سے متاثر ہونے والوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے کہا: "آج جب ہم بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش منا رہے ہیں، تو اس وقت ہم ان مشکل حالات سے بھی گھرے ہوئے ہیں جو سنگین روپ اختیار کر سکتے ہیں اور جن کے نتائج دور رس ہو سکتے ہیں؛ اور کوئی بھی ان حالات پر تشویش کا اظہار کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ یہ حالات اس لیے پیدا ہوئے ہیں کیونکہ آپ نے قائدِ اعظم کی وفات کے بعد تمام اسباق کو بھلا دیا ہے۔
"بدقسمتی کی بات ہے کہ پاکستان کے لوگوں کو ان اصولوں، نظریات اور تعلیمات سے دور ہٹایا جا رہا ہے جن کی وجہ سے یہ مملکت وجود میں آئی۔ یہ لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ صحیح کو غلط سے جدا کریں، صحیح راستہ اپنائیں اور غلط کو جھٹک دیں۔
"مجھے یقین ہے کہ قائدِ اعظم کا اپنا گیا جدوجہد، خدمت اور قربانی کا عظیم راستہ ہمیشہ ہمارے لیے ہر زمانے میں روشنی کا ایک منار رہے گا۔ یہ وقت ہے کہ ہم اپنا جائزہ لیں کہ ہم قائدِ اعظم کے سکھائے گئے اصولوں پر اپنی عملی زندگی میں کتنا عمل کرتے ہیں۔ کبھی کبھی ان کی شبیہ ذہن میں ابھرتی ہے جس میں وہ ہمیں خبردار کرتے نظر آتے ہیں۔ وہ بھلے ہی اب ہمارے درمیان نہیں پر ان کی عظیم شخصیت اب بھی متاثر کن ہے۔ یہاں میں ان ہزاروں لوگوں سے اظہارِ ہمدردی کرنا چاہتی ہوں جنہیں اس سمندری طوفان کی وجہ سے بے پناہ نقصان اٹھانا اور بے گھر ہونا پڑا۔ میری دلی ہمدردی ان تمام لوگوں کے ساتھ ہے۔”

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے