,نواز شریف, کا, دفاع ,کرنے, والوں, کو, شرم, آنی, چاہیے، وزیر اطلاعات

نواز شریف کا دفاع کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، وزیر اطلاعات

احتساب عدالت سے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 7سال کی سزا کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا اصل چہرہ سامنے آ گیا اور ان کا دفاع کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ(ن) کے تاحیات قائد نواز شریف بری کرتے ہوئے العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید بامشقت اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی۔

نواز شریف پر ڈیڑھ ارب روپے اور 25 لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 44 کروڑ پاکستانی روپے) یعنی کل ایک ارب 94 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا اور ان کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا گیا۔

سابق وزیر اعظم کو سزا کے بعد وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ جو لوگ اب بھی نواز شریف کا دفاع کر رہے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے کیونکہ اس تمام معاملے میں استعمال ہونے والا پیسہ پاکستانی عوام کا ہے۔

ملت ایکسپریس اور شالیمار ایکسپریس میں تصادم، ایک ہلاک، 5 زخمی

انہوں نے کہا کہ نیب کے قانون کے مطابق اگر کوئی شخص اپنی آمدنی کے ذرائع کو ثابت کرنے میں ناکام رہے تو اسے کرپشن تصور کیا جائے گا اور نواز شریف اپنی آمدنی کے ذرائع ثابت نہ کر سکے جس کے سبب انہیں 7سال کی سزا ہوئی۔

اس موقع پر شہزاد اکبر نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میڈیا کو سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کے خلاف جعلی اکاؤنٹ کیس کے سلسلے میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ کے حوالے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے جس طرح ناجائز پیسے کے جال کق بےنقاب کیا، اس پر انہیں سراہنا چاہیے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ جے آئی ٹی سے سندھ میں جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے کرپشن کرنے کے زرداری سسٹم کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

سرحدوں پر خطرات ہیں، غیر اعلانیہ جنگ شروع ہو چکی: شیخ رشید

سرحدوں پر خطرات ہیں، غیر اعلانیہ جنگ شروع ہو چکی: شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے شہباز شریف کو اپنا اچھا دوست قرار دیتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے