بلوچستان میں فائرنگ تاجر ہلاک

تاجر سنتوش کمہار تاج روڈ پر اپنی دکان پر بیٹھے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد آئے اور ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ہندو تاجر جان کی بازی ہار گیا.

ہندو تاجر کو ہلاک کرنے کے بعد نامعلوم مسلح حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.

انجمن تاجران کے صدر محمد صادق اچکزئی کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کے خلاف شہر میں تجارتی مراکز بطور احتجاج بند ہو گئے جبکہ تاجروں اور سیاسی رہنماؤں کے علاوہ ہندو برادری نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر احتجاج بھی کیا.

انجمن تاجران کے صدر نے بتایا کہ سنتوش کمہار کو ہر سال بھتہ دینے کے حوالے سے دھمکیاں بھی ملتی تھیں.

یاد رہے کہ چمن شہر میں بد امنی کے دیگر واقعات کے علاوہ اغوا برائے تاوان کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے.

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ, میں شدید ,بارش اور, سرد موسم کے باوجود ہزارہ برادری کا, دھرنا چوتھے, روز بھی, جاری

کوئٹہ میں شدید بارش اور سرد موسم کے باوجود ہزارہ برادری کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری

کوئٹہ: جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے