کراچی: لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دینے والے لیجنڈری اداکارمعین اختر کا آج68واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے،مداحوں کے دلوں میں وہ آج بھی زندہ ہیں
معروف اداکار معین اختر نے کئی برسوں تک اپنے فن کے ذریعے لوگوں میں خوشیاں بانٹیں ، ہاف پلیٹ کا شاعر ہو یا روزی کا لافانی کردار ،معین اختر نگینے کی طرح ہر کردار میں سج جاتے تھے۔
چوبیس دسمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہونے والے معین اختر نے 6 ستمبر 1966 کو پہلی بار اسٹیج پر قدم رکھا ۔ تو لوگ انکی پرفارمنس دیکھ کر پلکیں جھپکانا بھول گئے ۔