رپورٹ, میں, ہمارے لیے کچھ, نیا نہیں

رپورٹ میں ہمارے لیے کچھ نیا نہیں

لاہور:پیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ جو رپورٹ ایف آئی اے نے دی ایسی رپورٹس پہلے بھی دیکھ چکے ہیں

ابھی ایف آئی اے کی زبانی کہانی سنی ہے، رپورٹ میں ہمارے لیے کچھ نیا نہیں تھا، اس رپورٹ کے کافی حصے میڈیا سے پہلے ہی سن چکے ہیں جب کہ ماضی میں جو ہم پر الزامات لگائے گئے وہ عدالتوں نے ہی ختم کیےتھے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عدالت کاحکم ہے کہ فیصلے تک کوئی رپورٹ میڈیا تک نہیں جانی چاہیے، سپریم کورٹ کو فیصلہ کرنا ہے معاملے میں خود کو ٹرائل کورٹ بناتی ہے یا نہیں، ہماری کوئی غلطی نہیں، ہم عدالت میں ثابت کریں گے، الزام اربوں روپے کا ہے، رپورٹ میں 15 ہزار کے ناشتوں کا ذکر ہے، کرسی پر بیٹھے ہر شخص کو یہ گمان ہوتا ہے کہ میں مسائل حل کردوں گا تاہم پیپلز پارٹی کے خلاف پہلے بھی محاذ کھڑے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

لاہور: ہائیکورٹ میں پٹرول بحران اور قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے