بلدیاتی, انتخابات میں کامیابی, نے, ایم کیو ایم کی, مقبولت ثابت

بلدیاتی انتخابات میں کامیابی نے ایم کیو ایم کی مقبولت ثابت

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ حکومت سازی کے دوران تحریک انصاف نے جو تحریری معاہدہ کیا تھا اس کے ایک نقطے پر بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا

عامر خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی نے ایم کیو ایم کی مقبولت ثابت کردی، ہمارا تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد بھی ہے اور ان سے تحفظات بھی ہیں، 2018 کے عام انتخابات میں جس طرح ہم سے سیٹیں چھینی گئیں اس پر ہمیں تحفظات ہیں، ہم نے الیکشن پر ہونے والے تحفظات پر عدالت کے دروازوں پر دستک دے رکھی ہے،
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ وزارت ملنا بڑا مسئلہ نہیں بلکہ شہری علاقوں کیلئے ترقیاتی پیکجز ملنے چاہئیں، پی ٹی آئی نے جو تحریری معاہدہ کیا تھا اس کے ایک نقطے پر بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا، کچھ روز قبل شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سے بات چیت میں ایم کیو ایم نے اپنے تحفظات رکھے، انہوں نے معاہدے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے