عراقی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کے کمیشن نے عراقی حکومت کی اجازت اور اس سے ہم آہنگی کئے بغیر امریکی فوجیوں کو شام سے عراقی کردستان منتقل کئے جانے کو عراق کے قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کے کمیشن نے عراقی حکومت کی اجازت اور اس سے ہم آہنگی کئے بغیر امریکی فوجیوں کو شام سے عراقی کردستان منتقل کئے جانے کے بارے میں موصولہ رپورٹوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، عراق کے ساتھ اسٹریٹیجک سمجھوتے کو شام سے امریکی فوجیوں کو عراق منتقل کئے جانے کے سلسلے میں استعمال کرنے کا حق نہیں رکھتا۔
عراق کی حزب اللہ نے بھی ایک بیان میں شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کو علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کو مضبوط بنانے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مدد سے متعلق امریکی کوشش قرار دیا۔
ترک پریس ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی ساز و سامان کے حامل تقریبا سو ٹرک شام سے سیمالکا سرحدی گذرگاہ سے ہوتے ہوئے عراق کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔
اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے شام کا قانونی نظام حکومت تبدیل کرنے میں اپنی سات برسوں کی ناتوانی کے بعد انیس دسمبر کو اعلان کیا ہے کہ شام سے امریکی فوجی عنقریب روانہ ہو جائیں گے۔
انڈونیشیا میں سونامی پر ایران کی جانب سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار