کرپشن کا ایسا خاتمہ کریں گے کہ لوگ یادرکھیں گے

کرپشن کا ایسا خاتمہ کریں گے کہ لوگ یادرکھیں گے

پشاور : وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا عوام نے کسی چورکوپی اے سی کاچیئرمین بنانے کیلئے ووٹ نہیں دیئے تھے

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چوروں،لٹیروں کوسزائیں نہ ملیں توملک کی بنیادیں ہل جائیں گی،اب جھنڈے والی گاڑی میں چیئرمین پی اے سی عدالت جائےگا۔

پشاور میں رحمان بابا ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے ایک ماہ کیلئے ونٹر ٹرین چلانے کا اعلان کردیا۔ انہوںنے کہاکہ رحمان بابا ایکسپریس عمران خان کی طرف سے پٹھانوں اور خیبرپختونخوا کیلئے تحفہ ہے، ٹرین کا کرایہ 1350 روپے رکھا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ رحمان بابا ایکسپریس 26 گھنٹے میں پشاور سے کراچی کا فاصلہ طے کرے گی۔ ٹرین پشاور سے راولپنڈی، وزیرآباد اور براستہ فیصل آباد سے کراچی پہنچے گی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہالوگوں نے عمران خان کواس لئے ووٹ دیئے کہ کرپٹ لوگ جیل میں ہوں، کرپشن کاایساخاتمہ کریں گے کہ لوگ یادرکھیں گے

میرے خلاف زندگی میں ایک بارتحقیقات ہوئیں جس میں سرخروہوا، تابوت کندھے پرلیکرسیاست کرتاہوں،کوئی سیاستدان ایسا نہیں جوآٹھویں مرتبہ وزیر بنا ہو۔ چورکو چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی بنانے کیلئے ووٹ نہیں ملے، عوام کرپٹ لوگوں کے احتساب کیلئے عمران خان کو اقتدار میں لائے، حقیقی تبدیلی کیلئے وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ اگلے سال 20 ٹرینیں چلائیں گے،ہمارااصل ٹارگٹ مال گاڑیوں میں اضافہ کرناہے

یہ بھی پڑھیں

پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے روک دیا

پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے روک دیا

پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں نیب نے محمد صفدر کو 18اکتوبر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے