لڑکیوں کو بہادر بننا چاہیے ، بااختیار ہونا چاہیے

لڑکیوں کو بہادر بننا چاہیے ، بااختیار ہونا چاہیے

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ آدیتی رائو نے بھی ہراسگی کا انکشاف کردیا۔

مجھے یاد ہے جب میں نے کیریئر کا آغاز کیا تو میں بہت سادہ لوح تھی، ایک بار مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا جس سے مجھے جسمانی طور پر بہت زیادہ نقصان نہیں پہنچا مگر ہاں مجھے انتخاب دیا گیا کہ اس راستے پر چلو یا دوسرے راستے پر، جس کی وجہ سے کام سے محروم ہونا پڑا

اداکارہ نے کہا فلمی صنعت میں ہراساں ہونے کا ان کا تجربہ اتنا سنگین تو نہیں تھا جتنا دیگر خواتین نے بیان کیا مگر انہیں 8 ماہ تک کام سے محروم رہنا پڑا۔ میرے لئے اس میں کوئی مشکل نہیں تھی اور میں اس راستے سے ہٹ گئی۔

آدیتی نےکہا لڑکیوں کو بہادر بننا چاہیے ، بااختیار ہونا چاہیے ، انڈسٹری میں طاقت چلتی ہے ، ڈر کس بات کا ہے ؟ اگر آپ میں ٹیلنٹ ہے تو لوگ آپ کو خود ڈھونڈ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اداکار پر سنگین الزامات عائد

اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اداکار پر سنگین الزامات عائد

نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ کے وکیل نے بتایا کہ نوازاں الدین کو ای میل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے