جنگ بندی کی نگرانی کے لئے اقوام متحدہ کے نگراں یمن پہنچ گئے

جنگ بندی کی نگرانی کے لئے اقوام متحدہ کے نگراں یمن پہنچ گئے

یمن میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والی عالمی کمیٹی کے سربراہ جنوبی یمن کے شہر عدن پہنچ گئے ہیں۔

خبروں کے مطابق جنگ بندی کی نگرانی کرنے والی عالمی کمیٹی کے سربراہ پیٹرک کیمرٹ انصار اللہ تحریک کے سربراہوں نے ملاقات کے لیے پہلے صنعا اور اس کے بعد ساحلی شہر الحدیدہ جائیں گے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعے کے روز قرارداد چوبیس اکیاون کے ذریعے الحدیدہ میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے عالمی مبصرین کو تعنیات کرنے کی منظوری دی تھی۔
یمنی دھڑوں نے اسٹاک ہوم میں ہونے والے امن مذاکرات کے دوران الحدیدہ میں جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا جس کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مذکورہ قرارداد کے ذریعے توثیق کی تھی۔
امریکہ نے سعودی عرب کی نمائندگی کرتے ہوئے اس قرارداد میں سے ایسی شقوں کو خارج کرا دیا تھا جن میں سعودی عرب کے جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
یمنی عوام کے لیے ضروری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانا، اسٹاک ہوم امن سمجھوتے کی حمایت اور جنگ بندی کی نگرانی کا اختیار اقوام متحدہ کو تفویض کرنا، قرارداد چوبیس اکیاون کے اہم ترین نکات ہیں۔

صومالیہ میں صدراتی محل کے قریب دھماکوں میں 15 افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے