صومالیہ میں صدراتی محل کے قریب دھماکوں میں 15 افراد ہلاک

صومالیہ میں صدراتی محل کے قریب دھماکوں میں 15 افراد ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب 2 کار بم دھماکوں میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق دونوں دھماکے مختصر وقفے کے دوران موغادیشو کے وسط میں واقع صدارتی محل کے قریب ہوئے جس کے نتیجے میں صومالیہ کے معروف صحافی سمیت 15 افراد ہلاک ہوئے۔

دھماکے میں 17 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکوں میں مقامی صحافی دیہار سلاد اپنے 2 محافظوں اور ڈرائیور سمیت ہلاک ہوئے ہیں جب کہ ہلاک ہونے والوں میں متعدد فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔

دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند گروہ الشباب نے قبول کرلی ہے۔

امریکی طالبہ کا شامی مسلمان لڑکی پر تشدد، ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے