,عوام, کے, مسائل ,کے ,حل ,کیلئے, میرے, دروازے, ہر ,وقت ,کھلے ,ہیں، عثمان بزدار

عوام کے مسائل کے حل کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، عثمان بزدار

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزداری نے حکومت پنجاب کی سو روزہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کردی۔ عوام کے مسائل کے حل کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،

لاہور میں پنجاب حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان کی تعبیر کا وقت آن پہنچا ہے۔ ہم وزیراعظم عمران خان کے ممنون ہیں۔ آپ نے سہولتوں سے محروم علاقے سے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کیا۔ میرےانتخاب کی وجہ سے پنجاب میں اسٹیٹس کوٹوٹ گیا۔ آج پیش کی جانے والی رپورٹ ٹیم ورک ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ میرے لیے اعزاز اور ساتھ ہی چیلنج بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ میری ٹیم نے دن رات کام کیا۔ پنجاب کوترقی کی راہ پرگامزن کریں گے۔ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے ایگزیکٹو کونسلز قائم کی جاچکی ہے۔ جنوبی پنجاب میں پہلاسیکریٹریٹ یکم جولائی سے کام شروع کرے گا۔

اپوزیشن کی ہر بات مانیں گے لیکن احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: عمران خان

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق عارضی پناہ گاہیں قائم کیں، پنجاب میں5 مقامات پرعارضی پناہ گاہیں تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ 30 فی صد ترقیاتی فنڈز بلدیاتی اداروں کو منتقل کیے جائیں گے۔ وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم کے تحت اپنا گھر پروجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب سکل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے۔ پنجاب میں4 ٹیکنیکل یونیورسٹیاں قائم کی جارہی ہیں۔ صحت انصاف کارڈ پروجیکٹ کو وسعت دی جارہی ہے۔ طبی شعبے میں خالی اسامیوں پربھرتیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے اسپتال، ہائر ایجوکیشن میں اصلاحات سمیت دیگر منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔ کلین اینڈگرین پاکستان مہم میں پہلے100روزمیں سوا کروڑ پودے لگائے گئے ہیں۔ وزیراعظم پورٹل میں 50 ہزارشکایتوں کا ازالہ کر چکے ہیں۔ گڈ گورننس کے لئے پنجاب میں پہلی مرتبہ ایڈوائزری کونسل بنائی گئی۔ پنجاب اسمبلی میں ریکارڈ قانون سازی کا سہرا بھی پی ٹی آئی کے سر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

لاہور: ہائیکورٹ میں پٹرول بحران اور قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے