انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے ملکوں کو برطانوی ہتھیاروں کی فروخت

انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے ملکوں کو برطانوی ہتھیاروں کی فروخت

ہتھیاروں سے متعلق برطانیہ کے ایک تہائی سودے ان ممالک کے ساتھ ہوئے ہیں جو انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزی کرتے ہیں۔

اخبار گارڈین کے مطابق مسلحانہ جھڑپوں کے خلاف ہونے والے اقدام سے متعلق انسانی حقوق ادارے کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ نے گذشتہ دس برسوں کے دوران سعودی عرب اور بحرین جیسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے ملکوں کو بارہ ارب پونڈ کے ہتھیار سپلائی کئے ہیں۔

انسانی حقوق کے گروپوں نے یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے بعد اس قسم کے ہتھیاروں کے سودوں میں مزید اضافہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکہ کے بعد برطانیہ، سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے جس نے گذشتہ دس برسوں کے دوران سعودی عرب کو دس ارب سے زائد پونڈ کے ہتھیار برآمد کئے ہیں۔

واضح رہے کہ علاقے میں سعودی جارحانہ عزائم کے نتیجے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہو چکے ہیں۔

فیس بک اور ٹوئٹر نے بنگلہ دیشی حکومت کے اکاؤنٹس بند کردیے

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے