افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا اعلان

افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ نے شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی ہدایات جاری کرنے کے ایک روز بعد افغانستان سے سات ہزار امریکی فوجیوں کے انخلا کی بھی ہدایات جاری کر دیں۔

امریکہ کے فوجی ذرائع کے حوالے سے سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ افغانستان سے سات ہزار فوجیوں کو واپس بلانے کی منصوبہ بندی شروع کرے۔
سی این این کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے افغانستان سے بھی امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ شام سے امریکی فوجیوں کو واپس بلائے جانے کے موقع پر کیا گیا ہے۔ البتہ سی این این کے مطابق افغانستان سے امریکی فوجیوں کو واپس بلانے میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔
وال اسٹریٹ جرنل نے بھی رپورٹ دی ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کو واپس بلائے جانے میں ابھی کافی وقت لگ سکتا ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے شام اور افغانستان سے امریکی فوجیوں کو واپس بلائے جانے کے اپنے فیصلے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان ممالک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی واشنگٹن کے نقصان میں ہے۔

اداکار نصیر الدین شاہ کو ہندو انتہا پسندوں نے ملک دشمن قرار دے دیا

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے