,حکومت, احتساب, میں ,ملوث, دکھائی, دے, رہی ,ہے، رہنما پیپلزپارٹی

حکومت احتساب میں ملوث دکھائی دے رہی ہے، رہنما پیپلزپارٹی

اسلام آباد:  پاکستان پیپلزپارٹی نے مشیر وزیر اعظم شہزاد اکبر کی مبینہ طور پر ایف آئی اے کے دفتر کا دورہ کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ سے نوٹس لینے اور وزیر اعظم سے ایوان میں وضاحت کا مطالبہ کردیا ہے۔

اسلام آباد میں مولا بخش چانڈیو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر کی ایف آئی اے کا دورہ کرنے کی اطلاعات سنگین معاملہ ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت اس احتساب میں ملوث دکھائی دے رہی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم اس معاملے پر ایوان میں وضاحت دیں۔

آزمائش کی گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے پر یو اے ای کا مشکور ہوں: وزیراعظم عمران خان

پیپلزپارٹی کے ترجمان مولا بخش چانڈیو نے کہا وزراء کام نہیں کررہے، صرف الزام لگا رہے ہیں۔ جس تبدیلی کا وعدہ کیا گیا تھا وہ انڈوں پر آکر رک گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کہیں نہیں جارہی، حکومت کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائے۔ بہت شائستگی دکھا دی، 26 دسمبر کے بعد حکومت کو بتائیں گے اپوزیشن کیا ہوتی ہے۔

آصف زرداری اسلام آباد آئے تو نواز شریف سے ملاقات ہوگی: خورشید شاہ

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت خود مڈٹرم انتحابات اور غیر یقینی کی باتیں کرتی ہے تاہم ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ چلے اور حالیہ صورتحال میں نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات ہوسکتی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف سارے مقدمات جھوٹے اور بےبنیاد ہیں اور ان کے خلاف  براہ راست کوئی الزام نہیں، حکومت کو آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف ثبوت پیش کرنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے