ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ کو بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے انسانیت کا دفاع کرنے پرملک دشمن قرار دے دیا۔
اداکار نصیر الدین شاہ نے بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آنے والے واقعے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا تو ہندو انتہا پسند تنظیم نے انہیں پاکستان جانے کا مشورہ دے دیا۔
نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ اگر ایک جانور کی وجہ سے انسانوں کی جانیں محفوظ نہیں تو پھر ایسے ملک کو غیر محفوظ قرار دیا جاسکتا ہے۔ ایک گائے اور مذبحہ خانے کی وجہ سے شدت پسندوں نے پولیس آفیسر کو قتل کردیا، ایسی صورتحال بھارت کے کسی بھی شہری کے ساتھ کبھی بھی پیش آسکتی ہے
نصیر الدین شاہ نے بھارتی ریاست اترپریش کے علاقے میں گائے کے تنازع پر ہونے والے ہنگامے اور پولیس اہلکار سمیت 12 افراد کی ہلاکت پر کہا تھا کہ ’مجھے بھارت کے مستقبل کی فکر ہے
نصیر الدین شاہکے اظہار خیال پر تنگ نظر اور متعصب ہندو انتہا پسندوں کی تنظیم نریمان سینا نے ہنگامہ کھڑا کردیا اور نصیرالدین شاہ کو ملک چھوڑنے کے ساتھ پاکستان جانے کا حکم دیا۔
ہندو انتہا پسندوں نے نصیر الدین شاہ کو ملک کا غدار بھی قرار دیا۔