,آزمائش ,کی, گھڑی, میں ,پاکستان, کا ,ساتھ, دینے, پر, یو اے ای ,کا ,مشکور ,ہوں: وزیراعظم

آزمائش کی گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے پر یو اے ای کا مشکور ہوں: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے پاکستان کے لیےتین ارب ڈالر کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں نہایت فراخدلی سے پاکستان کا ساتھ دینے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا مشکور ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اماراتی حکومت کا تعاون ہماری دوستی اور دہائیوں پر محیط تعلقات کا عکاس ہے۔

متحدہ عرب امارات کا پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے کا اعلان

متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں تین ارب ڈالر جمع کرانے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا جس سے معیشت پر دباؤ کم ہو کر معیشت کو سہارا ملے گا۔

متحدہ عرب امارات کا پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے کا اعلان

یو اے ای کے سرکاری خبر رساں ادارے اماراتی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان پاکستان کی مانیٹری پالیسی میں مدد کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

ابوظہبی فنڈز برائے ترقیاتی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ یہ رقم آئندہ چند روز کے اندر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کروائیں گے تاکہ پاکستان کے مرکزی بینک میں غیر ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے