نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے رہے

بالی وڈ ماڈل اور اداکارہ علیشا خان نے اپنے خاوند پر زدوکوب کرنے کا الزام عائد کر تے ہوئے تھانے میں درخواست دائر کر دی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق شادی کیلئے مذہب تبدیل کرنیوالی بالی ووڈ اداکارہ علیشا خان اپنے خاوند اور فلم پروڈیوسر لوو کپور کے مبینہ تشدد کے خلاف غازی آباد تھانے پہنچ گئیں اور زدوکوب کرنے کا مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔ اداکارہ نے اپنی درخواست میں بتایا کہ وہ اپنے خاوند کیساتھ غازی آباد میں کراسنگ ری پبلک پر کرائے کے فلیٹ میں رہتی ہے۔ تاہم اس کے خاوند نے ہوٹل میں تشدد کا نشانہ بنایا اور اکیلا چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ اداکارہ نے مزید الزام عائد کیا ہے کہ لوو کپور اسے طلاق دینا چاہتا ہے مگر وہ اپنے رشتے کو تباہ نہیں کرنا چاہتی۔

غازی آباد پولیس انچارج کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بعد کارروائی کی جائے گی۔یاد رہے کہ علیشا خان نے لوو کپور سے شادی کر نے کیلئے اپنا مذہب تبدیل کیا تھا۔ علیشا خان نے عمران ہاشمی کیساتھ فلم ’’آئینہ ‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے

یہ بھی پڑھیں

آصف رضا میر امریکی ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

آصف رضا میر امریکی ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

کراچی:  لیجنڈ اداکار آصف رضا میر امریکا کے مشہور ٹیلی ویژن چینل ایچ بی او …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے