فضائیہ کے امتحان میں امیدواروں سے دیپکا پڈکون کے متعلق ایک خاص سوال

بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈکون کو کون نہیں جانتا؟ دیپکا پڈکون نے بہت کم عرصے میں ہی بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا لوہا منوا لیا اور کامیابی کی ب لندیوں تک پہنچ گئیں، لیکن دیپکا کا چرچہ اب فلم انڈسٹری سے ہٹ کر دیگر جگہوں پر بھی ہونے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دیپکا پڈکون سے متعلق سوال بھارتی فضائیہ کے انجینیئرنگ کے امتحان میں بھی حیرت انگیز طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔ بھارتی فجائیہ کے امتھان میں دیپکا پڈکون سے متعلق سوال کیا گیا ہے کہ دیپکا پڈکون کو کس فلم کے بعد فل فئیر ایوارڈ 2016 سے نوازا گیا ہے۔ جبکہ اس سوال کہ آگے ملٹی پل آپشن بھی دیئے گئے تھے جن میں بھارتی فلموں ” پیکو، باجی راؤ مستانی، ہیپی نیو ائیر اور تماشا” کے نام دیئے گئے تھے۔ واضھ رہے کہ اداکارہ نے بالی وڈ مین اپنا لوہا منوا کر ہالی وڈ میں بھی قدم رکھ دیا ہے ، لیکن بھارتی فضائیہ کے امتحان میں دیپکا پڈکون کا نام حیرت انگیز طور پر شامل کیے جانے کے بعد دیپکا کو کافی پذیرائی ملی ہے، جبکہ دیپکا کا اس بارے میں کہنا ہے کہ وہ پیپر میکر حضرات کی شکر گزار ہیں جنہوں نے انکے نام کو اس قابل سمجھا کہ بھارتی فضائیہ کے پیپر میں شامل کر لیا ہے

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کی کونسی اداکارہ کو سنڈریلا قرار دیا گیا؟

پاکستان کی کونسی اداکارہ کو سنڈریلا قرار دیا گیا؟

کراچی: پاکستان کی ابھرتی ہوئی کامیاب ترین اداکارہ مایا علی نے اے آر وائی نیوز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے