امریکی اٹارنی جنرل نے فیس بک کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

امریکی اٹارنی جنرل نے فیس بک کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

واشنگٹن

امریکی دارالحکومت کے اٹارنی جنرل نے فیس بک کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔

واشنگٹن ڈی سی کے اٹارنی جنرل نے صارفین کا ڈیٹا چرانے والی کمپنی ’کیمبرج انالیٹیکا‘ کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں یہ مقدمہ دائر کیا ہے۔ امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ معروف سوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بک اپنے صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ رکھنے میں ناکام ہوچکا ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ صارفین کا ڈیٹا دوسروں کو فراہم کرنا دھوکہ دہی ہے، فیس بک نے صارفین کی اجازت کے بغیر ان کا ذاتی ڈیٹا نجی کمپنیوں کو فراہم کیا جنہوں نے اسے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا۔

امریکی عام انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم چلانے والی کمپنی کیمبرج انالیٹیکا فیس بک کے 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چرایا تھا اور اسے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے استعمال کیا تھا۔

صدر ٹرمپ سے اختلافات، امریکی وزیر دفاع مستعفی ہوگئے

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے