عتیقہ اوڈھوکی واپسی

اداکارہ عتیقہ اوڈھو رواں برس سینما اسکرین پر واپسی آرہی ہیں کیونکہ وہ اس وقت مہرین جبار کی فلم دوبارہ پھر سے، میں کام کررہی ہیں، تاہم انھوں نے ایک نئے پروجیکٹ کو بھی سائن کرلیا ہے۔یہ فلم کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کے گرد گھومتی ہے جس کے لیے عتیقہ اوڈھو ٹورنٹو میں شوٹنگ کا حصہ بنی ہیں۔اس سلسلہ میں عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ یہ ایک کامیڈی فلم ہے جسے انڈین رائٹر نے تحریر کیا ہے،  

اس کی کاسٹ مکمل طور پر پاکستانی ہے۔جن میں سے چند بڑے نام پہلی بار کسی فلم کا حصہ بنے ہیں۔عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ میں اس فلم میں ایک دلچسپ کردار نبھارہی ہوں جو ایک ماڈرن اور خود مختارماں کا ہے اور اس کردار کے لیے میں نے اپنا انداز تبدیل کیاہے ان کا مزید کہنا تھاکہ ہمیں اپنے سینما کے لیے نئے ٹیلنٹ کی ضرورت ہے –

یہ بھی پڑھیں

شادی کے چند روز بعد ہی اہلیہ کے جھوٹ سامنے آنے لگے تھے: اداکار محسن عباس

شادی کے چند روز بعد ہی اہلیہ کے جھوٹ سامنے آنے لگے تھے: اداکار محسن عباس

لاہور: اداکار و میزبان محسن عباس حیدر نے اہلیہ کے الزامات کے بعد پریس کانفرنس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے