جہانگیر ترین کے صاحبزادے نے پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم خرید لی

جہانگیر ترین کے صاحبزادے نے پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم خرید لی

لاہور:جنوبی پنجاب والوں کے لیے خوشخبری، پی ایس ایل میں جنوبی پنجاب کی ٹیم کھیلے گی

پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم علی جہانگیر ترین نے چھٹی ٹیم خرید لی۔ علی ترین کو 7 سال کے لیے پی ایس ایل کی چھٹی فرنچائز کے حقوق دیے گئے ہیں۔

علی ترین کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں جنوبی پنجاب کی ٹیم کھیلے گی، جنوبی پنجاب کے ہر ضلع سے ٹیلنٹ تلاش کریں گے۔

جنوبی پنجاب میں کرکٹ کو عروج پر پہنچائیں گے۔ ٹیم کا نام ملتان سلطان برقرار رکھنے کا سوچ رہے ہیں۔

علی ترین کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا ویمن ٹورنمنٹ بھی ہونا چاہیئے، دنیا کو پاکستان کا ٹیلنٹ دکھائیں گے۔

پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے 17 مارچ تک ہوگا۔

پی ایس ایل فور کے 4 میچز پہلی مرتبہ ابو ظہبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے۔ آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔

لاہور میں ہونے والے میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جبکہ 7، 10، 13 اور 15مارچ کو میچز کراچی میں ہوں گے۔ پی ایس ایل فور کا فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

بلغراد: کرونا سے متاثر ہونے کے 9 دن بعد جووکوچ اور جیلینا دونوں صحتیاب ہوگئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے