,جنوبی پنجاب, صوبے, کے, قیام, کا ,بل, فوری طور, پر ,لارہے, ہیں، شہباز شریف

جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا بل فوری طور پر لارہے ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے بل فوری طور پر اسمبلی میں لا رہے ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی صدارت میں ہوا، قومی اسمبلی کے قواعد میں ترمیم کے بعد پہلی مرتبہ اجلاس کے آغاز میں تلاوت اور نعت کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھاتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، استدعا ہے کہ مہنگائی کی صورتحال پر بحث کا ایک دو دن میں وقت مقرر کر دیں۔

انہوں نے جنوبی پنجاب صوبے کا قیام فوری عمل میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کا بل لا رہے ہیں، حکومت حمایت کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے خود جنوبی پنجاب صوبے کا وعدہ کیا تھا لہٰذا وہ اب اس سے بھاگے نہیں، ہم جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے حکومت سے مکمل تعاون کریں گے اور دل و جان سے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے تیار ہیں۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن عامر ڈوگر نے کہا کہ اپوزیشن پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے، 5 سال مسلم لیگ (ن) کی حکومت رہی اس دور میں صوبہ بنانے کے حوالے سے کوئی کوشش نہیں کی گئی۔

تحریک انصاف نے آصف زرداری کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کا قیام ہمارا وعدہ تھا اور ہم اسے پورا کرنا چاہتے ہیں، لیکن اس معاملے کو (ن) لیگ ٹوئسٹ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

شہباز شریف نے عامر ڈوگر کے اظہار خیال پر کہا کہ یہ پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہے، ماضی کی بات نہ کریں ورنہ بات دور تک جائے گی، حکومت اپنا وعدہ پورا کرے اور جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے نجی بل کی حمایت کرے۔

حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ کے رکن چوہدری طارق بشیر چیمہ نے جنوبی پنجاب کے بجائے بہاولپور صوبے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور میں ریفرنڈم کرائیں، پتہ چل جائے گا عوام بہاولپور صوبہ بحالی چاہتے ہیں یا جنوبی پنجاب۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے نام پر سیاست کی گئی، یہاں کے وڈیرے صدر، وزیر اعظم رہے لیکن کبھی کوئی کام نہیں کیا، جبکہ وزیر اعظم کی تقریریں موجود ہیں کہ بہاولپور صوبہ بنائیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے