جیکولن کے پاس کون سے انسانی جذبے کے لیے ذرا بھی وقت نہیں

سری لنکن نژاد بھارتی اداکارہ جیکولن فرنانڈس کا کہنا ہے کہ وہ اکیلی ہیں کیونکہ ان کے پاس محبت کرنے کے لیے ذرا بھی وقت نہیں ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے پاس تو اپنی فیملی اور دوستوں کے لئے بھی وقت نہیں ہوتا، اگر میں فارغ ہوتی ہوں تو ہفتے میں ایک دن کے لیے اور اسے میں اپنی چھٹی کا دن بھی نہیں کہہ سکتی۔ میں ماہ میں صرف ایک بار اپنے دوستوں کے ہمراہ فلم دیکھنے جاتی ہوں اور کسی بھی کام کے لیے وقت نکالنا میرے لیے بہت مشکل ہوتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ جیکولن فرنانڈس اپنی نئی فلم “فلائنگ جٹ” کی پروموشن میں خاصی مصروف ہیں اور اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اب تک اکیلی ہی ہیں اور محبت کرنے کے لیے ان کے پاس ذرا بھی وقت نہیں ہے

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے