,تحریک انصاف, نے, آصف زرداری, کی, نااہلی, کیلئے ,درخواست دائر ,کردی

تحریک انصاف نے آصف زرداری کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی

پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما خرم شیر زمان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو نااہل قرار دینے کے لیے صوبائی الیکشن کمیشن سندھ میں درخواست جمع کرادی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ صوبائی الیکشن کمیشن نے درخواست وصول کرنے سے انکار لیکن پھر اصرار پر درخواست وصول کرلی۔

صوبائی الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا کہ کارروائی صرف الیکشن کمیشن اسلام آباد ہی کرسکتا ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن سندھ کے باہر آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ’ایک کا کام شروع ہوچکا ہےاور24 دسمبر کو اچھی خبر ملے گی‘۔

نوازشریف کو سزا کی صورت میں (ن) لیگ کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ’کرپشن میں بڑے ہاتھیوں کے خلاف کارروائی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں‘۔

تحریک انصاف کی جانب سے فراہم کردہ ثبوت کی کاپی

تحریک انصاف کی جانب سے فراہم کردہ ثبوت کی کاپی

خرم شیر زمان نے دعویٰ کیا کہ ’ہم نے ثبوت کے ساتھ درخواست جمع کرا دی کہ پاکستان سے پیسہ کیسے اور کہاں کہاں بھیجا گیا وفاقی تحقیقاتی ادارہ (نیب) بیرون ملک جائیداد کی تحقیقات کرے‘۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ آصف علی زردارینیویارک میں جائیداد کے مالک ہیں لیکن انہوں نے الیکشن گوشوارے میں امریکہ کی جائیداد ظاہر نہیں کی۔

انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ آصف علی زرداری صادق اور امین نہیں رہے اس لیے انہیں ان کی انتخابی نشست سے نااہل قراردیں۔

اس موقعے پر پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ یہ وہی معاملہ ہے جس پر نواز شریف کو بھی نااہل قرار دیا گیا ہے۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ’اب آصف علی زرداری ثابت کریں کہ ہم غلط ہیں‘۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری باسٹھ ون ایف کے تحت رکن اسمبلی نہیں رہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے