,آصف زرداری, اسلام آباد, آئے, تو, نواز شریف, س,ے ملاقات, ہوگی: خورشید شاہ

آصف زرداری اسلام آباد آئے تو نواز شریف سے ملاقات ہوگی: خورشید شاہ

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ جب آصف زرداری اسلام آباد آئیں گے تو ان کی نواز شریف سے ملاقات ہوگی۔ 

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت خود مڈٹرم انتحابات اور غیر یقینی کی باتیں کرتی ہے تاہم ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ چلے اور حالیہ صورتحال میں نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات ہوسکتی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف سارے مقدمات جھوٹے اور بےبنیاد ہیں اور ان کے خلاف  براہ راست کوئی الزام نہیں، حکومت کو آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف ثبوت پیش کرنے ہوں گے۔

آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری، پیپلزپارٹی کی حکمت عملی تیار

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر 130 ارب کا بوجھ ڈالا گیا جب کہ سعودی عرب سے بھی حکومت کو ایک ارب ڈالر ملے ہیں اس کے باوجود عوام پر بوجھ بھی ڈال رہے ہیں اور کشکول بھی پھیلا رہے ہیں۔

صنم بھٹو کو پارٹی میں کردار دیے جانے سے متعلق صحافی کے سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ صنم بھٹو، بھٹو خاندان کا حصہ ہیں، ان کے نام کو سیاست سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے