اسلام آباد:ایک طرف عوام مہنگائی کا رونا رو رہی ہے، تو دوسری طرف نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 1روپیہ 27پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا
حکومت نے بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا دے دیا،نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 1روپیہ 27پیسے فی یونٹ اضافی کردیا ہے،جس سے 226ارب روپے کا اضافہ بوجھ پڑے گا،صارفین سے یکساں ٹیرف ایک سال کیلئے وصول کیا جائے گا
نیپرا نے نوٹیفکیشن کیلئے فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کردیا،نوٹیفکیشن کے بعد ایک سال میں ٹیرف کو ایڈجسٹ کیا جائے گا،یکساں ٹیرف میں ٹارگٹڈ سبسڈی بھی شامل ہے۔