خواجہ سعد رفیق, کے پروڈکشن, آرڈر جاری

خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے گرفتار رکنِ اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر ایوانِ زیریں کے جاری اجلاس میں ان کی شرکت کو یقین بنانے کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔
پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریقہ کار کے قواعد 2007 کے قاعدہ 108کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔
اس قانون کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اگر کسی بھی زیرِ حراست رکن اسمبلی کی موجودگی کو اجلاس کے لیے ضروری سمجھتا ہو تو وہ اُسے اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کرکے طلب کرسکتا ہے۔
پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتار رکنِ اسمبلی کو اجلاس کے دوران قومی اسمبلی میں لانے کے پابند ہوں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی رہنماؤں کی جانب سے اسپیکر کو خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست کی گئی تھی، تاہم آرڈر فوری جاری نہ ہونے پر اپوزیشن نے ایوان کے اندر اور باہر احتجاج بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے