سندھ بھر, کے تعلیمی اداروں, میں, موسم سرماکی, تعطیلات

سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی تعطیلات

کراچی: سندھ بھرکے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں (اسکولوں اورکالجوں)میں موسم سرماکی تعطیلات ہفتہ 22دسمبرسے شروع ہوکرپیر 31 دسمبرتک جاری رہیں گی

صوبائی سیکریٹری اسکول ایجوکیشن قاضی شاہد پرویز کی جانب سے بدھ کوجاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیرنگ کمیٹی کے 12فروری 2018 کے منعقدہ اجلاس کے فیصلے کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے منگل یکم جنوری 2019سے دوبارہ کھل جائیں گے اوراسکولوں وکالجوں میں تدریسی عمل ایک بارپھرشروع ہوجائے گا۔
کراچی میں قائم بیشترنجی اسکولوں نے موسم سرماکی تعطیلات ایک روزقبل جمعہ 21دسمبرسے شروع کرنے کے سرکلربھی جاری کردیے ہیں۔
شہرمیں تیزرفتارمغربی ہواؤں کازورٹوٹ جانے کے سبب سردی کی تین روزپرانی شدت میں بھی کمی آگئی ہے اورسندھ میں ایک بارپھرموسم سرماکی تعطیلات معتدل موسم میں ہی شروع ہونے جارہی ہیں۔
قابل ذکرامریہ ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھرمیں موسم سرما کی چھٹیاں دسمبرکے آخری عشرے میںہوتی ہیں جبکہ سردی کی شدیدلہرجنوری کے پہلے سے دوسرے عشرے کے دوران آتی ہے رواں برس برس فروری میں محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں بھی یہ مسئلہ زیرغورآیاتھا۔
اجلاس میں موجود محکمہ موسمیات کے افسرنے اس حوالے سے سابق وزیرتعلیم کوتفصیلی بریفننگ بھی دی تھی اس بریفننگ میں محکمے کی جانب سے پیش کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ کئی برسوں میں کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں سردی کی لہردسمبرکے بجائے جنوری میں ہی آتی ہے تاہم معاملے کواس وقت ٹال دیاگیا تھا۔
سندھ کے نئے وزیرتعلیم سردارعلی شاہ سے اس معاملے پر استفسارکیا تو وزیرتعلیم سندھ کا کہناتھاکہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی تعطیلات میں فی الحال کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی موسمیاتی تبدیلی کے سبب اب کراچی سمیت سندھ بھرمیں سردی کی لہرجنوری میں آتی ہے تاہم اس کے باوجود فی الحال موسم سرماکی تعطیلات کے شیڈول کوتبدیل نہیں کرسکتے کیونکہ اگرموسم سرماکی تعطیلات جنوری میں کریں گے تواسکول کھلتے ہی امتحان لینا ممکن نہیں رہے گا، امتحانات میں تاخیرسے سیشن کے آغاز میں دیرہوجائے گی اوراپریل سے نیاسیشن شروع کرنامشکل ہوجائے گالہٰذااس معاملے پر بعدازاں غورکریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے