یوگنڈا میں امریکی این جی او کی بس کھائی میں گر کر تباہ، 19 مسافر ہلاک

یوگنڈا میں امریکی این جی او کی بس کھائی میں گر کر تباہ، 19 مسافر ہلاک

کمپالا

یوگنڈا میں امریکی این جی او کے اہلکاروں کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوگنڈا میں مسافر بس خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 19 مسافر ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا  آغاز کرتے ہوئے بس میں پھنسے زخمیوں کو نکالا اور اسپتال منتقل کیا، 3 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دشوار گزار راستوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  بس میں سوار تمام مسافروں کا تعلق ایک امریکی این جی او سے تھا، ابتدائی شواہد سے لگتا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک حتمی طور پر کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔

امریکا نے شام سے اپنی افواج واپس بلانے پر غور شروع کردیا

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے