,خواجہ اظہار الحسن, کا ,وفاقی حکومت, س, طے,معاہدے, پر ,عمل ,نہ ,ہونے, کا ,شکوہ

خواجہ اظہار الحسن کا وفاقی حکومت سے طے معاہدے پر عمل نہ ہونے کا شکوہ

کراچی:  ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے وفاقی حکومت سے طے پانے والے معاہدے پر عمل نہ ہونے کا شکوہ کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم مشروط حکومتی اتحادی ہیں، ہم نے غیر مشروط رہنے کی غلطی نہیں کی۔

نيو کراچی پی ايس 124 اور 125 مين سيوريج اور فراہمی آب کے مسئلے پر خواجہ اظہار نے منتخب بلدياتی نمائندوں کے ہمراہ واٹر کمشين ميں درخواست دائر کردی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ شہر ميں پانی کا کاروبار عروج پر ہے۔ اگر پانی پر گرميوں ميں فسادات ہوئے تو مقدمہ وزاء کے خلاف درج کيا جائے۔

عمران خان جنوری کے پہلے ہفتے میں مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے، فیصل واوڈا

انہوں نے کہا کہ ابھی تو ہم نے چار ہزار دن کا رویا ہے، اب سو دن کا رونا کیا روئیں؟ وفاقی حکومت نے ابھی تک ہمارے 9 نکات میں ایک میں بھی پیشرفت نظر نہیں آرہی۔۔ ہم مشروط حکومتی اتحادی ہیں، ہم نے غیر مشروط نہیں رہنے کی غلطی نہیں کی۔

خواجہ اظہار الحسن نے مزید کہا کہ 100 دن گزر گئے ہیں تاہم ہم اپنی بات دہراتے رہیں گے۔ وزیر اعظم سے توقع ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے