,عمران خان, جنوری, کے ,پہلے ہفتے, میں, مہمند ڈیم,کا ,سنگ بنیاد, رکھیں, گے، فیصل واوڈا

عمران خان جنوری کے پہلے ہفتے میں مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے، فیصل واوڈا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جنوری کے پہلے ہفتے میں مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ مہمند ڈیم کے سنگِ بنیاد کی تقریب میں آرمی چیف اور چیف جسٹس بھی شرکت کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مہمند ڈیم کے منصوبے کو وار ٹو واٹر کا منصوبہ کہہ سکتے ہیں۔ ہم ڈیم کی اوپننگ کرنے جارہے ہیں، ڈیم سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور 17 ہزار ایکڑ زمین سیراب ہوگی۔

پاناما جے آئی ٹی کی سربراہی کرنے والے واجد ضیاء کا تبادلہ کردیا گیا

فیصل واوڈا نے کہا کہ پشاور کو پینے کا اتنا پانی دیں گے کہ ان کی آنے والی نسلیں تھک جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو اندھیروں میں ڈبونے والے حکمرانوں کو رلاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے