,پاناما, جے آئی ٹی, کی ,سربراہی ,کرنے ,والے, واجد ضیاء ,کا, تبادلہ,کردیا

پاناما جے آئی ٹی کی سربراہی کرنے والے واجد ضیاء کا تبادلہ کردیا گیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ اور ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو آئی جی ریلویز پولیس تعینات کردیا ہے۔

بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کرتے ہوئے کیبنیٹ سیکریٹریٹ کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

وفاقی سیکریٹری پارلیمانی امور اشرف احمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی اور ان کی جگہ اورنگزیب حق کو وفاقی سیکریٹری پارلیمانی امور لگا دیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری آزاد کشمیر میاں وحید الدین کو تبدیل کر کے ان کی جگہ ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ اکیس کے ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ داؤد احمد کو چیف سیکریٹری آزاد کشمیر لگا دیا دیا ہے۔

کراچی: نیب کی کارروائی، کروڑوں کے فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

میاں وحید الدین اورآئی جی ریلویز پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کویتی وفد کا پرس چوری کرنے والے جوائنٹ سیکریٹری صنعت و پیداوار ضرار حیدر خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔

ضرار احمد خان کے خلاف انکوائری رپورٹ آنے کے بعد انہیں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

بلوچستان میں تعینات ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ سترہ کے افسر طحہ سلیم کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ اسٹیبلشمبٹ ڈویژن نے نو ٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے