فیصل آباد : کومبنگ آپریشن میں 6 خطرناک دہشت گرد گرفتار

فیصل آباد : سکیورٹی فورسز نے فیصل آباد میں کومبنگ آپریشن میں چھ دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ دہشت گردوں میں خودکش بمباروں کے ہینڈلر بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کےخلاف کومبنگ آپریشن جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے فیصل آباد اور اس کے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں سے کچھ 2014ءسے واچ لسٹ پر تھے۔ دہشت گردوں میں سہولت کار اور خودکش بمباروں کو بھرتی کرنے والے بھی شامل ہیں۔

سیاسی و عسکری قیادت نے 8 اگست کو کوئٹہ میں دہشت گردی کے بدترین واقعہ کے بعد کومبنگ آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فیصلے کے نتیجے میں پنجاب سمیت ملک بھر میں کئی کومبنگ آپریشن کئے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

لاہور: راجہ بشارت نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اسپیکر کا اختیار ہے جن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے