,آرمی چیف, سے ,امریکی نمائندہ, خصوصی, برائے ,افغانستان ,زلمے خلیل, کی, ملاقات

آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق آرمی چیف و امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ہوئی جس دوران  علاقائی سلامتی اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد نے افغان عمل کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

جب کہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کیلئے اہم ہے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کوششیں جاری رکھے گا۔

’شکریہ برٹش ایئر ویز، ہمیں آگے ہی جانا ہے‘: ترجمان پاک فوج

اعلیٰ حکومتی و سفارتی حکام سے ملاقاتیں

ابو ظہبی میں ہونے والے امریکا افغان طالبان مذاکرات کی سربراہی کرنے والے زلمے خلیل زاد مذاکرات کے تین ادوار مکمل ہونے کے بعد مختصر دورے پر پاکستان پہنچے تھے جہاں ان کی اعلیٰ حکومتی وسفارتی حکام سے بھی ملاقاتیں ہوئیں جن میں افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات پر بات چیت کی گئی۔

زلمے خلیل زاد نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور ملاقاتوں میں افغان مفاہمتی عمل میں کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے